سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلنڈر دھماکہ، 12 افراد زخمی
اسلا م آباد: (بیورورپورٹ)سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلنڈر دھماکہ، 12 افراد زخمی ہو گئے۔
آئی جی اسلام آباد نے سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سلنڈر دھماکہ صبح 10 بج کر 55 منٹ پر ہوا، 12 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 3 پمز اور 9 پولی کلینک میں زیر علاج ہیں ، 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے، کینٹین میں کئی روز سے گیس کی لیکج ہو رہی تھی، اے سی کی مرمت کے دوران دھماکہ ہوا، ایک اے سی ٹیکنیشن کا 80 فیصد جسم جھلس گیا ،سلنڈر دھماکے سے سپریم کورٹ کی کورٹ نمبر 6 بھی متاثر ہوئی ۔
















