افغانستان کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے: فضل الرحمن، تجاویز صدر تک پہنچا ونگا:بلاول بھٹو
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری،جے یو آئی(ف) کے سربراہ فضل الرحمن سے اہم ملاقات میںملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات جے یو آئی (ف) کے برسراہ کی رہائشگاہ پر ہوئی، ملاقات میں پارلیمانی معاملات پر مشاورت، نئی قانون سازی ،پارلیمانی تعاون پر غور ، آئندہ قانون سازی میں اپوزیشن جماعتوں کے کردار پر تفصیلی بات چیت ہوئی، ملاقات میں حکومت اور اتحادی جماعتوں کے تعلقات پر بھی گفتگو ہوئی،ذرائع کے مطابق ملاقات میں فضل الرحمن نے افغانستان کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور دیا، فضل الرحمن اور بلاول بھٹو زرداری میں پارلیمانی امور خصوصاً قومی اسمبلی،سینٹ میں ورکنگ ریلیشن شپ کا بھی خصوصی طور پر تذکرہ کیا،سربراہ جے یو آئی نے کہا پارلیمانی جمہوریت میں سب سے اہم کردار پارلیمنٹ کا ہے جو ادا نہیں ہورہا ہے،دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے کہا آپ کی جانب سے افغانستان سے متعلق جو تجاویز اور خدشات ہیں وہ صدر مملکت تک پہنچاوں گا۔

















