لاہور (سٹاف رپورٹر) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے پنجاب حکومت نے مسلسل اقدامات اور عوامی تعاون سے لاہور کے اے کیو آئی کو کنٹرول کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب حکومت کے 9 ڈیپارٹمنٹس کا سموگ کےخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، انوائیرمنٹ پروٹیکشن فورس اور محکمہ متحرک ہے، تمام سیکٹورل سکاڈز فیلڈ میں موجود ہیں، ڈرونز کے ذریعے بھٹوں کی نگرانی اور لائیو رپورٹ جاری ہے،سموگ گنز اور ائیر کالٹی مونیٹرز فیلڈ میں موجود ہیں، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ائیر کوالٹی انڈیکس کی فورکاسٹنگ کی مدد سے بروقت آپریشن اور آل آف گورنمنٹ حکمت عملی نے اے کیو آئی کے لیول کو فورکاسٹنگ کے مطابق کنٹرول کیا، جدید ٹیکنالوجی، اینٹی سموگ مشینری، ڈیٹا کی بروقت فراہمی اور اداروں میں بہترین اشتراک عمل سے فضائی معیار آلودہ سے کنٹرولڈ سطح پر رہا ، وزیراعلیٰ مریم نواز کی تمام اداروں کے افسران اور عملے کو شاباش دی،سینئر صوبائی وزیر نے کہا جدید موسمیاتی ڈیٹا سینٹر نے زیادہ آلودگی کی سطح پر آنے والے علاقوں کی پیشگی نشاندہی کی تھی ،موسمیاتی بہتری کی ٹیم نے سموگ کے ” ہاٹ سپاٹس“ میں سموگ گنز سے کارروائی کی جس سے اے کیو آئی فورکاسٹنگ کے مطابق رہا، کھلی جگہوں پر تعمیراتی مواد کا بروقت ڈھانپنا یقینی بنایا گیا،ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹرکوں اور مال بردار گاڑیوں اور ٹرالیوں کی نقل و حرکت پر پاپندی لگائی گئی ،سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ٹریفک کی مانٹیرنگ کی جا رہی ہے، واسا، ایل ڈی اے ، پی ایچ اے سی اینڈ ڈبلیو اور انتظامیہ نے کل رات سے چھڑکاو کا عمل شروع کیا، فصل کی باقیات نہ جلا کر سموگ پر قابو پانے کا پنجاب بھر میں ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کا گرینڈ آپریشن جاری ہے، فصل کی باقیات نہ جلانے کی مہم میں کسانوں نے بھرپور شرکت کی۔
مسلسل اقدامات،عوامی تعاون سے سموگ کنٹرو ل،ڈرونز کے ذریعے بھٹوں کی نگرانی جاری ہے: مریم اورنگزیب
















