پاک افغان جنگ بندی خوش آئند،امن کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں،چین


بیجنگ،نیویارک :(مشرق نیوز) چین نے پاک افغان جنگ بندی کو خوش آئند قراردیتے ہوئے امن کیلئے کرادا کرنے کی پیشکش کر دی۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا مشترکہ تحمل، مکمل اور دیرپا جنگ بندی پر عمل پیرا ممالک کی حمایت کرتے ہیں، چین تعلقات میں مسلسل بہتری کےلئے تعمیری کردار ادا کرنے کےلئے تیار ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ فولکر ترک نے جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں فریقین سے اپیل کی شہریوں کو مزید نقصان سے بچائیں اور دیرپا جنگ بندی کےلئے پرعزم رہیں۔