شہریوں کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کارپوریشن تمام وسائل وقف کر دے: کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ شہریوں کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کارپوریشن تمام وسائل وقف کر دے۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن کے ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ڈپٹی کمشنر شاہد محمود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن (ر) اسامہ مجید، اے ڈی سی جنرل نیازاحمد مغل، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد، اے سی جنرل غلام حسین بھٹی، سٹی منیجر پسپ اسجد خان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد نے بتایا کہ کمشنر ساہیوال کی ہدایت پر کارپوریشن نے شہر کی 10 بڑی سڑکوں کا پیچ ورک شروع کیا گیا ہے جس کا آغاز سٹی بند روڈ کے پیچ ورک سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر روڈز میں ٹینکی چوک سے فائیوویز چوک، ڈی پی او چوک سے ڈی پی ایس سکول روڈ، مین فرید ٹا¶ن روڈ، سٹی بند روڈ کی دونوں سائیڈز، ظفر علی سٹیڈیم چوک سے فائیو ویز چوک، فائیوویز چوک سے ڈسٹرکٹ کونسل چوک، سٹار سی این سی سے فرید ٹا¶ن قبرستان، کالج چوک بجانب رامے ٹا¶ن، ڈیسنٹ بیکری تحصیل چوک سے گجر احاطہ پائلٹ سکول اور پولیس لائن روڈ آذان ہائٹس سے ڈی پی ایس روڈ شامل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مرحلہ وار تمام سڑکوں کا پیچ ورک اسی ماہ مکمل کر لیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ نورشاہ روڈ پر سٹریٹ لائٹس کے 84پولز موجود ہیں جبکہ26مزید پولز لگائے جائیں گے۔ اسی طرح جی ٹی روڈ پر42پولز موجود ہیں جبکہ مزید 4پولز لگائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کارپوریشن نے گرلز کالج روڈ کی بیوٹیفیکیشن کا منصوبہ بھی تیار کر لیااور شہر میں سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ تمام جاری کاموں کی جلد تکمیل کیلئے ٹائم لائن پر سختی سے عمل کیا جائے۔انہوں نے سی او کارپوریشن کو ہدایت کی کہ سٹی بند روڈ کو فوڈ سٹریٹ کے طور پر ڈویلپ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ نور شاہ روڈ اور جی ٹی روڈ پر سٹریٹ لائٹس میں اضافہ کیا جائے اور جہاں ضروری ہو سٹریٹ لائٹس کیلئے مزید پولز نصب کئے جائیں۔دوسری طرف ساہیوال بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ کمشنر ساہیوال/ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل نے نتائج کا اعلان کیا۔ ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت اور سیکرٹری بورڈ فیاض سلیمی بھی تقریب میں موجود تھے۔پارٹ ون امتحانات میں 42529 طلبہ و طالبات شریک ہوئے جن میں سے 23182 نے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 54.51 فی صد رہا۔ امتحان میں 24508 طالبات میں سے 14709 اور 18021 طلبہ میں سے 8473 کامیاب ہوئے۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کی۔ طلبہ و طالبات اپنے رزلٹ کارڈ بورڈ کی ویب سائٹ www.bisesahiwal.edu.pkسے ڈا¶ن لوڈ کر سکتے ہیں۔علاوہ ازیں کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے اور ویسٹ مینجمنٹ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں جس کیلئے کنٹریکٹرز کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کو بھی مزید سخت کیا جا رہا ہے۔ ساہیوال شہر میں موجود کوڑے کے پرانے ڈھیر بھی ترجیح بنیادوں پر ہٹائے جائیں تاکہ صاف ساہیوال کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔ وہ ساہیوال ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے نئے پرفارمنس انڈیکیٹرز کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں ڈپٹی کمشنر شاہد محمود، سی ای او افتخار علی، اے ڈی سی فنانس رانا اورنگزیب، کمپنی سیکرٹری جاوید اقبال، جنرل منیجر مانیٹرنگ آفتاب اور سینئر منیجر مانیٹرنگ رضوان احمد مارتھ نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کمپنی کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کی شکایات کے فوری حل کو ترجیح دیں اور ساہیوال شہر میں پیدا ہونے والے 805 ٹن روزانہ کوڑے کو ہر صورت اٹھایا جائے۔ اجلاس میں سی ای او افتخار علی نے بتایا کہ حکومت نے کنٹریکٹرز کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کا نظام مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی پرفارمنس 3 انڈیکیٹرز ڈیجیٹل مانیٹرنگ، فیلڈ مانیٹرنگ اور شکایات کے حل سے لگائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی کی موثر مانیٹرنگ کے لئے فیلڈ مانیٹرز کی تقرریاں جلد کر دی جائیں گی جس سے ویسٹ مینجمنٹ مانیٹرنگ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے شہر میں صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شہر کی اندرون گلیوں پر بھی توجہ مرکوز کی جائے۔ جنرل مینجر مانیٹرنگ محمد آفتاب نے بریفنگ میں بتایا کہ کنٹریکٹرز نے کمرشل و گھریلو صارفین سے کوڑا ٹیکس وصول کرنے کا کام شروع کر دیا ہے اور پہلے مرحلے میں کمرشل ایریاز سے بل وصول کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک ساہیوال ڈویژن میں ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد صارفین کا سروے کیا جا چکا ہے جس میں سے 49 ہزار سے زائد کو بل بھی بھجوائے جاچکے ہیں۔