تہران:(مشرق نیوز)ایران نے 2فرانسیسی شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں طویل قید کی سزائیں سنادیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان میں ملزموں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے،فرانسیسی خفیہ اداروں کو ایران کی اہم و حساس معلومات فراہم کرنے ،قومی سلامتی کےخلاف سازش اور صیہونی حکومت کےساتھ خفیہ تعاون کے الزامات ہیں،دونوں غیر ملکی شہریوں کو مختلف دفعات کے تحت متعدد سزائیں سنائی گئیں جو مجموعی طور پر طویل قید پر مشتمل ہیں۔
ایران میں 2 فرانسیسی شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں طویل قید

















