اسلام آباد:(بیورورپورٹ)20 وکلاپینل آف ڈیفنس کونسل میں شامل،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وکلا کو اسلام آباد ہائی کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 2025 کے تحت پینل آف ڈیفنس کونسل میں شامل کیا گیا، پینل آف ڈیفنس کونسل عدالت کی جانب سے دئیے گئے مقدمات میں ملزموں کی نمائندگی کرے گی۔
وکلا پینل میں سید فہد غازی، رضا خان، حیدر علی ،بلال مغل، جواد عالم، عثمان باجوہ، عاشق تارڑ، چودھری طاہر علی، افتخار چیمہ، غلام مرتضیٰ، سید ابرار گیلانی، سرفراز، چودھری عمر شریف باجوہ، سید فیضان علی گردیزی، سید بو علی شاہ اور امجد اسلام ملک شامل ہیں،4 خواتین وکلا بشریٰ طارق راجہ، سیدہ عذرا ،عامرہ بتول، نوشابہ جبیں بھی پینل آف ڈیفنس کونسل کاحصہ ہوں گی۔
20وکلا پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 2025 کے تحت پینل آف ڈیفنس میں شامل
















