حماس کے پاس معاہدہ قبول کرنے کیلئے اتوار تک کا وقت ‘ ٹرمپ کا الٹی میٹم

واشنگٹن:(خواجہ فاروق) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو غزہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کےلئے ڈیڈ لائن دےدی۔

ٹرمپ نے کہاحماس کے پاس معاہدے پر دستخط کرنے کےلئے اتوار کی شام 6 بجے تک آخری موقع ہے،معاہدے پر دیگر ممالک دستخط کرچکے ،حماس معاہدہ نہ کرسکی تو سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے، معاہدہ کرنے سے حماس کے جنگجووں کی جان بھی بچ جائےگی،بےگناہ فلسطینی غزہ شہر کو خالی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔

قبل ازیں انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا3 ہزار سال بعد مشرق وسطیٰ کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے،غزہ میں مکمل امن حاصل کرنا حیرت انگیز کامیابی ہوگی اب تک 7 جنگیں ختم کرادیں،غزہ کی جنگ آٹھویں ہوگی ،مشرق وسطیٰ میں مجموعی طور پر امن قائم ہوگا۔