برطانیہ میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ ،2 افراد ہلاک ،3 شدید زخمی
لندن:(مشرق نیوز)برطانیہ کی یہودی عبادت گاہ پرحملہ ، 2 افراد ہلاک ،3 شدید زخمی ہوگئے،مانچسٹر کی یہودی عبادت گاہ پر حملہ یومِ کفارہ کی صبح کیاگیا ،یہودیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
کار سوار حملہ آور نے سکیورٹی چیک پوسٹ سے زبردستی گھسنے کی کوشش میں عبادت گاہ آنےوالے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی پھرگاڑی سے باہر نکل کر حملہ کردیا، ہلاک ہونےوالوں میں سکیورٹی گارڈ بھی شامل ہے ،پولیس کےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور مارا گیا۔
















