جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استدعا کی سندھ ہائیکورٹ کا 25 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،ہائیکورٹ نے کیس میں فریق بننے کی درخواست خارج کی،متاثرہ فریق کو سنے بغیر یکطرفہ فیصلہ خلاف قانون ہے، سندھ ہائیکورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے کا معاملہ بھی نظرانداز کیا،درخواست گزار موجودہ جج ہونے کےساتھ مختلف بار کے عہدوں پر بھی فائز رہا ،ڈگری منسوخی بدنیتی اور غیر قانونی عمل پر مبنی ہے۔