امریکہ میں شٹ ڈاون کے بعد ناسا بند، لاکھوں ملازمین فارغ


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکہ میں اخراجات کا بل منظور نہ ہونے سے شٹ ڈاون شروع ،بڑے پیمانے پر سرکاری ادارے بند ، لاکھوں ملازمین جبری چھٹیوں پر بھیج دئیے گئے۔

خلائی ادارہ ناسا نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر اعلان کیا فنڈز کی معطلی کے بعد تمام سرگرمیاں روک کر15 ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کردیا ،صرف محدود عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا تاکہ خلابازوں یا حساس مشنز کو کسی خطرے سے بچایا جا سکے،رپورٹس کے مطابق ساڑھے 7 لاکھ وفاقی ملازمین متاثر ہوئے ، کانگریس لائبریری ،کیپٹل کپٹل ہل بھی عوام کےلئے بند کر دئیے گئے، ایئر ٹریول، سائنسی تحقیق اور عوامی سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا بحران جلد حل نہ ہوا تو بڑے پیمانے پر برطرفیاں ہوسکتی ہیں،نائب صدر جے ڈی وینس کے مطابق واضح نہیں شٹ ڈاون کب تک جاری رہے گا، وائٹ ہاوس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں ہزاروں ملازمین اپنی ملازمتیں کھو سکتے ہیں۔