افغان سر زمین پر امریکی فوج کی واپسی قبول نہیں،طالبان
کابل:(مشرق نیوز)طالبان نے افغان سرزمین پر امریکی فوج کی واپسی کو مسترد کردیا۔
افغان وزارت خارجہ نے بگرام ایئر بیس پر صدر ٹرمپ کے دئیے بیان پررد عمل دیتے ہوئے کہاافغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی ناقابل عمل ہے،واضح رہے دورہ برطانیہ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا شی جن پنگ سے بات ہو رہی ہے، امید ہے کچھ فائنل ہوجائےگا، چین سے بگرام ایئر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
















