کیمرے کے سامنے ذاتی رائے نہیں ہوتی، جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاہے حصول انصاف کے سوال پر کمنٹ نہیں کروں گا، کیمرے کے سامنے ذاتی رائے نہیں ہوتی۔

سپریم کورٹ سے روانگی کے وقت صحافی نے سوال کیا آپ کو امید ہے کوئی سپورٹ ملے گی؟ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہمیشہ عدل و انصاف کےساتھ قانون پر یقین رہا ہے،سوال کیا گیا بطور درخواست گزار کیسا محسوس کر رہے ہیں؟۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے جواب دیا بالکل ایسے جیسے عام پاکستانی محسوس کرتے ہیں،صحافی نے سوال کیا عمل سے عام شہری کو ایسا نہیں لگے گا ججز بھی انصاف کےلئے جا رہے ہیں؟،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کوئی کمنٹ نہیں کروں گا، صحافی نے کہا جج صاحب ذاتی رائے ہی دے دیں، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کیمرے کے سامنے ذاتی رائے نہیں ہوتی،کیسز کی سماعت مکمل کر کے پھریہاں آئے۔