لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے ن لیگ نے کبھی صوبائیت، نہریا ڈیم کارڈ نہیں کھیلا،حقیقی قومی جماعت نے ہمیشہ قومی سوچ ،ترقی کو ترجیح دی،صرف ڈیڑھ سال کے اندر پنجاب میں 80منصوبوں کے ذریعے ترقی کا انقلاب برپا کردیا۔
شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا نام نہاد ”تجربہ کاروں“نے 17سالوں میں کراچی ،سندھ کو جس حال تک پہنچایا اس پر عوام کرب کا شکار ہیں،سندھ میں پچھلے سیلاب کی تباہ کاریوں کے نشانات ابھی تک باقی ہیں حالانکہ بیرونی امداد بھی فراہم کی گئی تھی۔
وزیر اطلاعات نے کہا پنجاب میں سیلاب کے ادوار میں پیپلز پارٹی نے جو کردار ادا کیا سب نے دیکھا ،صوبہ کردار کو کبھی نہیں بھولے گا،اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بات کو جھٹلانا سیلاب کے دوران مریم نواز کی خدمات قابل تعریف تھیں، پیپلز پارٹی کی قیادت کو زیب نہیں دیتا۔
ن لیگ نے کبھی صوبائیت، نہریا ڈیم کارڈ نہیں کھیلا،عظمیٰ بخاری
















