عمر ایوب، شبلی فرازسمیت 18 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)خصوصی عدالت نے 9 مئی کے 10 مقدمات میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کے 18 رہنماوں کو اشتہاری قرار دےدیا ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اشتہار پر 18 اکتوبر کو رپورٹ طلب کر لی ،رہنماﺅں میںعمر ایوب، شبلی فراز، احمد چٹھہ ،کنول شوزب، راشد شفیق،زر تاج گل،رائے مرتضی،رائے حسن نواز،احمد چٹھہ،جاوید ،شبلی فراز،چودھری آصف،بلال اعجاز،شکیل احمد خان،اشرف خان شامل ہیں۔

وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل و حاضری پر ملزموں کے اشتہار جاری کیے گئے،اشتہار رپورٹ داخل ہونے پر عدالتی مفرور قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگا،اشتہار تھانہ نیوٹاون، صادق آباد، سٹی، وارث خان، سول لائنز، تھانہ مورگاہ، ٹیکسلا، صدر واہ، کینٹ اور آر اے بازار کے مقدمات میں جاری کیا گیا ۔