سیلاب کے دوران مریم نواز ماں ،بہن کی طرح فرائض ادا کررہی ہیں‘ عظمیٰ بخاری
لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے وزیر اعلیٰ مریم نواز ماں ،بہن کی طرح فرائض ادا کررہی ہیں۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاپنجاب حکومت سیلاب سے متاثرہ ہر علاقے میں پہنچ رہی ہے ،وزیراعلیٰ مریم نواز خود متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لے رہی ہیں جہاں بھی کسی انتظامی کوتاہی کی نشاندہی ہوتی ہے وزیراعلیٰ فوری طور پر متعلقہ افسر کو جوابدہ بناتی ہیں،سیلاب متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائےگا۔
وزیر اطلاعات نے کہا3ہفتوں سے ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، پنجاب پولیس و دیگر ادارے متاثرہ افراد کی مدد میں مصروف ہیں ،پاک فوج ،رینجرز کی ٹیمیں بھی جذبہ حب الوطنی کے تحت خدمات سرانجام دے رہی ہیں،مریم نواز اپنے فرائض درد دل رکھنے والی ماں اور بہن کی طرح ادا کر رہی ہیں لیکن بعض چھوٹے لوگ سیلاب متاثرین کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے انسانی جانوں کی اہمیت و متاثرین کے مسائل سے لاعلم ہیں، عوام اچھی طرح جانتے ہیں مشکل وقت میں کون ساتھ اور کون زخموں پر نمک پاشی کر رہا ہے۔

















