دوحہ (مشرق نیوز) اسرائیلی فورسز نے دوحہ کے علاقے کتارامیں فضائی حملہ کرکے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ سمیت 6 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ،تل ابیب سے جاری بیان میں اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا دوحہ میں دھماکے کے ذریعے حماس کے سینئر رہنماﺅں کو نشانہ بنایا گیا ،اسرائیلی بم باری سے دوحہ کا علاقہ کتارا کئی دھماکوں سے گونج اٹھا، مقامی افراد نے متعدد عمارتوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاع دی، دھماکوں سے شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا،حماس ذرائع کے مطابق فضائی حملے کے وقت حماس کے متعدد رہنماو¿ں کا اجلاس جاری تھا اور اجلاس میں حماس رہنما غزہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر کی تجویز پر غور کر رہے تھے،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بم باری کے دوران اجلاس میں حماس کے 5 سینئر رہنما خالد مشعل، خلیل الحیہ، ظہیر جبران، محمد درویش اور ابو مرزوق موجود تھے، اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ بیٹے اور سیکرٹری سمیت شہید ہوگئے،ایک اسرائیلی عہدےدار نے کہا دوحہ میں حماس رہنماﺅں پر حملے سے پہلے امریکہ کو اطلاع دی گئی تھی، امریکہ نے حماس رہنماﺅں پر حملے میں مدد فراہم کی،قطری وزارت خارجہ نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا اسرائیل کا حماس پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے، قطر حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے،قطری وزارت خارجہ کے مطابق حماس کے سیاسی بیورو کے ارکان کی رہائشی عمارتوں پر حملہ کیا گیا، مجرمانہ حملہ عالمی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، حملہ قطری عوام اور مقیم غیرملکیوں کی سلامتی کےلیے سنگین خطرہ ہے، قطر اسرائیل کے اس غیرذمہ دارانہ رویے اور خطے کی سلامتی سے کھیلنے کے عمل کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا، قطر کی سلامتی اور خودمختاری کو نشانہ بنانے والی کوئی کارروائی قابل قبول نہیں، اسرائیلی حملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات جاری ہیں،ادھر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی حملے میں سینئر رہنماوں کی شہادت کی تردید کردی،حماس کے ذرائع نے کہا قطر ی دارالحکومت دوحہ میں اجلاس میں موجود حماس کے رہنما اسرائیلی حملے میں محفوظ رہے ہیں،دوسری جانب وائٹ ہاو¿س کی ڈپٹی پریس سیکرٹری اینا کیلی نے الجزیرہ کو بتایا دوحہ میں اسرائیلی حملوں پر امریکی انتظامیہ کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا جا رہا، واضح طور پر صورتحال کو دیکھ رہے ہیں ،اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے قطر پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اقدام کو قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا،خبر رساں ادارے’ ’رائٹرز“ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا قطر غزہ میں جنگ بندی کرانے اور حماس کے قبضے میں موجود تمام یرغمالیوں کی رہائی کےلئے نہایت مثبت کردار ادا کر رہا ہے،انتونیو گوتریس نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تمام فریقین کو مستقل جنگ بندی کے قیام کی طرف بڑھنا چاہیے نہ کہ اسے تباہی کے راستے پر لے جائیں،ترکیہ نے قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا واضح ہوگیا اسرائیلی جنگ کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں، اسرائیل جنگ ختم کرنے کے کسی معاہدے میں دلچسپی نہیں رکھتا،وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیاجنگ بندی کی بات چیت جاری ہونے کے دوران حماس کے مذاکراتی وفد کو نشانہ بنانا اس بات کی علامت ہے اسرائیل کا مقصد امن تک پہنچنا نہیں بلکہ جنگ کو جاری رکھنا ہے، صورتحال اس بات کا واضح ثبوت ہے اسرائیل نے خطے میں اپنی توسیع پسندانہ پالیسی اور دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر اپنا لیا ہے۔
اسرائیل کا دوحہ پر فضائی حملہ، سینئر حماس رہنما سمیت 6 افراد شہید، متعدد زخمی
















