عدم پیروی پرشبلی فراز ،کنول شوزب کی توہین عدالت درخواستیں خارج

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شبلی فراز اور کنول شوزب کی توہین عدالت درخواستیں خارج کر دیں۔

پی ٹی آئی کے دونوں رہنماﺅں نے اپنے نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر درخواستیں دائر کی تھیں،دو بار کیس کال ہونے کے باوجود دونوں رہنماوں کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا ،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عدم پیروی پر درخواستیں خارج کر دیں۔