سیلاب سے تباہی ،اقوام متحدہ کا پاکستان سے اظہار یکجہتی

نیویارک: (بیورورپورٹ)اقوام متحدہ نے تباہ کن سیلاب پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔

سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفین دوجارک کے مطابق سیلاب شدید مون سون بارشوں کے باعث آ یا،موسمیاتی تبدیلیوں نے مزید سنگین بنا دیا، قدرتی آفت سے 3,000 سے زائد مکانات، 400 سے زیادہ سکول اور 40 کے قریب صحت مراکز کو نقصان پہنچا ،لاکھوں افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔