لندن(ایم این پی)مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی کےخلاف مبینہ ریپ کیس خارج کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حیدر علی کےخلاف ریپ کیس ناکافی شواہد کی وجہ سے خارج کیا گیا،حیدر علی کو آئندہ چند گھنٹوں میں پاسپورٹ بھی واپس مل جائےگا،کیس ختم ہونے کے بعد آزادانہ طور پر برطانیہ آاور جا سکیں گے۔
حیدر علی کےخلاف تحقیقات کےلئے اضافی وقت لیاگیا لیکن کرکٹر کےخلاف کوئی الزام ثابت نہ ہوسکا۔
پاکستانی کرکٹر حیدر علی کےخلاف مبینہ ریپ کیس خارج
















