اسرائیلی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج،گاڑی ، ٹینک نذر آتش

یروشلم: (مشرق نیوز)یروشلم میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب شدید احتجاج ،مظاہرین نے گاڑی ، ٹینک نذر آتش کردیا،دونوں جل کر خاکستر ہوگئے۔

عوامی مظاہرے کے باعث اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے قرب و جوار میں رہنے والے رہائشیوں کو گھروں سے نکل کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا،ادھر اسرائیلی پولیس نے احتجاج کو جرم و دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہااقدامات کسی بھی پرامن مظاہرے کا حصہ نہیں ہو سکتے۔