اسلام آباد (مشرق نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے متفقہ طور پر اگلے اجلاس میں رانا ثناءاللہ کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ثناءاللہ مستی خیل کی زیر صدارت ہوا جس میں کمیٹی ممبران نے وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ کی عدم موجودگی پر اظہار برہمی کیا۔
اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کے ساتھ میرا بہت پیار والا تعلق ہے، میں ان کی بھائیوں کی طرح عزت کرتا ہوں۔ رانا ثناءاللہ کمیٹی میں نہیں آتے، اگلی بار وہ نہ آئے تو کمیٹی اجلاس نہیں ہوگا۔ ثناءاللہ مستی خیل کا کہنا تھا کہ اگست کا مہینہ مقدس ہے، عوام متحد ہیں، سب نے مل کر پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے۔ ملک سب سے پہلے ہے سیاست بعد میں ہوتی رہے گی۔
قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی کا اگلے اجلاس میں رانا ثناءاللہ کو طلب کرنے کا فیصلہ

















