لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جاپان سے صفائی اور ماحول کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی لیں گے۔چابان کے شہر یوکوہاما میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا پنجاب میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، لوگوں کو گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات مل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں، مزید اچھی خبریں سننے کو ملیں گی، معیشت کی بہتری میں اوورسیز پاکستانیوں کا بڑا حصہ ہے، چند ماہ پہلے مہنگائی 38فیصد تھی، ن لیگ کی حکومت میں 3 فیصد تک آگئی ہے۔دریں اثناءمریم نواز کا کہنا تھا کہ عنقریب پنجاب میں انفرااسٹرکچر جاپان کے معیار تک لے آئیں گے، پنجاب کے ہسپتالوں میں دوائیں ملنا شروع ہوگئی ہیں، آج پورے پاکستان سے لوگ پنجاب علاج کرانے آتے ہیں۔دریں اثناءوزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب میں ممکنہ کلاﺅڈ برسٹ اورطوفانی بارشوںکے پیش نظر ہنگامی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے،انتظامیہ ،ریسکیو،پولیس اورمتعلقہ ادارووں کو الرٹ کر دیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہسپتالوںاور مراکز صحت میں ڈاکٹرز اور عملے کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے چکوال میں نشیبی علاقوں میں جان ومال کی حفاظت کے لئے دیگر اقدامات،ندی نالوں میں نہانے پر پابندی یقینی بنانے اورپولیس سکواڈکو گشت کی ہدایت کی جبکہ سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں میں آبادی کا بروقت انخلا یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔دریں اثناءوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور شہروں کی جدید خطوط پر تعمیر وترقی کےلئے جاپان کے تجربات سے سیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جاپان کے تجارتی، معاشی اور ثقافتی مرکز”یوکو ہاما“ (Yokohama)شہر کا دورہ کیا۔ یوکوہاما اور صوبہ پنجاب میں ماحولیات اور شہروں کو جدید ترقیاتی نظام فراہم کرنے سمیت مختلف شعبوں میں”سٹی ٹو سٹی“ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ اور ان کے وفد کو یوکو ہاما کے ٹا¶ن ہال میں اربن ڈویلپمنٹ پر بریفنگ دی گئی ۔ پنجاب میں سڑکوں اور عمارتوں کا تعمیراتی معیار جاپان کے برابر لانے پر بات چیت کی گئی۔ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی(روڈا) اور یوکو ہاما میں تعاون کے مختلف امکانات پر غور کیا گیا ۔ لاہور اسلام آباد کے درمیان تیز رفتار ٹرین چلانے اور ریلوے اپ گریڈیشن میں تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جدید ترین جاپانی چیئر لفٹ اور ائیر کیبن منصوبوں کا جائزہ لیا ۔ ”کن ہن“ ریجن میں واقع ٹوکیو، کاواساکی اور یوکو ہاما کے تین شہر جاپان کا صنعتی زون کہلاتے ہیں ۔ ”یوکوہاما“ آبادی کے لحاظ سے جاپان کا دوسرا بڑا شہر ہے ۔ مئی 2025 میں ایشیائی ترقیاتی بنک کی سالانہ کانفرنس ”یوکوہاما“ کو پورے ایشیا میں ماحولیاتی بہتری کے حوالے سے سب سے ترقی یافتہ شہر قرار دے چکی ہے۔واضح رہے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف جاپان کے پانچ دن کے دورے پر ہیں۔ وزیراعلیٰ نے یوکو ہاما کی تاریخی ’سرخ پتھروں کی عمارت‘ کا دورہ ،وزیراعلی مریم نوازنے ’یوکو ہاما ریڈ برِک وئیر ہاوس‘ کے مختلف حصے دیکھے اور بچوں کو کاغذ اور دیگر اشیاءسے چیزیں بناتے بھی دیکھا ۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے جاپان کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کےا۔ یوکوہاما میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاپنجاب بہت جلد ترقی کر کے جاپان کے برابر آجائے گا۔ لاہور کو یوکوہاما کی طرح ترقی دیں گے اور یہاں کے صفائی کے نظام کو ستھرا پنجاب میں شامل کریں گے ۔مریم نواز نے کہا اوور سیز پاکستانی جھانسے میں آجاتے ہیں، سڑکیں بنانے سے قومیں نہ بننے والوں سے سوال کریںہسپتال، یونیورسٹی اور سڑک کہاں بنیں؟ انہوں نے مہنگائی کر کے غریب سے نوالہ چھینا۔ میں رات دن محنت کررہی ہوں اور جاپان کی طرح پاکستان میں بھی ترقی لاوں گی، جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا نواز شریف کینسر ہسپتال تعمیر کے قریب ہے اور ہر روز تیزی سے کام چل رہا ہے۔
جاپان سے صفائی اور ماحول کی بہتری کیلئے ٹیکنالوجی لیں گے: مریم نواز
















