ٹرینیں پے در پے حادثات کا شکار، انتظامیہ حفاظتی انتظامات سے مبراّ

لاہور(قمر عباس ) ریلویز انتظامیہ کی طرف سے مسافر ٹرینوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے کوئی ٹھوس او رموثر اقدامات سامنے نہ آسکے جس کے باعث گزشتہ 21 روز میں 6 سے زائد حادثات رونما ہوچکے جس میں مسافروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ محکمے کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسری حادثات کی انکوائری کیلئے ٹیمیں بھی صرف ابتدائی رپورٹس تک ہی محدود رہتی ہیں جبکہ اکثر رپورٹس میں شعبہ انجینئرنگ پر کسی بھی قسم کی ذمہ داری ڈالنے کی بجائے ڈرائیورز کو حادثات کا مرتکب قرار دینے کا سلسلہ بھی روائتی طور پر جاری و ساری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز انتظامیہ محکمہ کی بہتری کی خاطر عملی اقدامات کرنے میں عملی اقدامات کرنے کی بجائے رپورٹس کی حد تک محدود ہے۔ ریلوے کے افسران کی نااہلی کی وجہ سے ریلوے کا ٹریک مضبوط نہیں بن پا رہا، ریلوے افسران کی یہی شاہی زندگی کا مزہ لینے کی عادت محکمے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کیلئے بھی خطرہ بنی ہوئی ہے۔ ریلویز انتظامیہ مسافروں کو سستی سفری سہولیات کے وسائل کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے انتظامیہ شہریوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے زبانی جمع تفریق تک منصوبہ بندی محدود ہے ریلویز مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے کے علاوہ مسافر ٹرینوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کی منصوبہ بندی بنانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔ ٹرینوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے میں انتظامیہ ناکامی کا شکار ہےریلوے حکام کی نااہلیوں کے باعث 15 دن میں مختلف ٹرینوں کے 6 حادثات سامنے آ گئے یکم اگست اسلام آباد ایکسپریس کو کالا شاہ کاکو کے مقام پر حادثہ ہوا اسلام آباد ایکسپریس حادثہ میں 30 سے زائد مسافر زخمی ہوئے 2 اگست واشنگ لائن میں پاک بزنس ایکسپریس کی ایک بوگی ڈی ریل ہو گئی8 اگست کو فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر مال گاڑی کی ڈیریلمنٹ سامنے آئی 9 اگست کو چک جھمرہ میانوالی ایکسپریس کی ڈیریلمنٹ کا شکار ہوئی 10 اگست کو رحیم یار خان کے مقام پر عوام ایکسپریس حادثے کا شکار ہوئی 11 اگست گذشتہ رات موسی پاک ایکسپریس رائیونڈ کے مقام پر 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں موسی پاک ایکسپریس رائیٹنگ میں ڈیریلمنٹ ہونے سے دو سے تین مسافر زخمی ہوئے چند روز قبل اسلام آباد ایکسپریس کالا شاہ کا کو پٹری کا جوائنٹ ٹوٹنے کی وجہ سے حادثہ ہوا 17اگست کو پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس ڈی ریل ہونے سے لودھراں کے مقام پر حادثہ ہوا جس کی وجہ سے 6بوگیاں ڈی ریل ہوئیں جس سے 1مسافر جان بحق اور 21ذخمی ہوئے جو کہ ریلویز انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ٹریک کی بہتر ی اور حادثات کی روک تھام کی خاطرریلویز افسران کی جانب سے منصوبہ بندی کا فقدان دیکھنے میں آیا ہے ریلویز انتظامیہ کی طرف سے تاحال مسافر ٹرینوں کو حادثات سے محفوظ کرنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہو چکا ہے جس کے نتیجہ میں ریلویز کو مالی اور مسافر وں کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹرین حادثات پر ریلویز انتظامیہ کی جانب سے فل فور کارکردگی دکھانے کی خاطر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جاتی ہے جو کمیٹی بعد میں فائلز کے اندر گم ہو جاتی ہے اور ٹرین حادثات کی وجوہات کی بنیاد تک پہنچنے کی خاطر حکمت عملی بنانے کی بجائے معاملات کو مکمل طور پر نظر انداز کرنے کی منصوبہ بندی اختیار کی جا رہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان 21ایام میں 8مسافر ٹرینوں کا حادثات ہوئے ہیں حادثات پر ابتدائی طور پر وفاقی وزیر ریلویز کی جانب سے فوری ایکشن لیا جاتا ہے اور کمیٹی قائم کی جاتی ہے جو ابتدائی رپورٹ میں ڈرائیور یا کانٹا مین کو ذمہ دار قراردے دیتی ہے۔ عوام ایکسپریس کی ابتدائی جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ میں حادثہ اوور شوٹ ہونے سے ہوا جو کہ ٹڑین ڈرائیور کی غلطی قرار دیتے ہوئے اس کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ۔