کراچی:(بیورورپورٹ)سٹیٹ بینک نے جشن معرکہ حق پر 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا۔
اقدام کا مقصد معرکہ حق میں مسلح افواج کی بہادری و قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے،حکومت کی ہدایت پر جاری کیے گئے سکے کی دھاتی ساخت میں 79 فیصد تانبہ، 20 فیصد زنک اور ایک فیصد نکل شامل ،وزن 13.5 گرام اور قطر 30 ملی میٹر ہے۔
سکے کے سامنے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور 5نوکوں والا ابھرتا ہوا ستارہ کندہ ہے جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے،ستارے اور ہلال کے اوپر ”اسلامی جمہوریہ پاکستان“ کے الفاظ درج ہیں ، چاند کے نیچے گندم کی دو خمیدہ بالیوں کے اوپر اجرا کا سال ”2025“ لکھا گیا ، ہلال اور ستارے کے دائیں و بائیں جانب بالترتیب ”75“ اور ”روپیہ“ تحریر ہے،سکے کے پچھلے رخ پر وسط میں ”معرکہ حق“ درج ہے، نیچے کی جانب 2لڑاکا طیارے، ایک بحری جہاز اور ملٹی پل راکٹ لانچر سسٹم کی ابھری تصاویر موجود ہیں،بالائی کناروں پر ”پاکستان ہمیشہ زندہ باد“ کے الفاظ درج ہیں۔
سٹیٹ بینک نے جشن معرکہ حق پر 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا
















