یورپی یونین سفیر نے قومی ترانے کی دھن بجا کر لوگوں کو مسحور کردیا
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)یوم آزادی پریورپی یونین کے سفیروں نے پاکستانی عوام کے دل جیت لیے، خصوصی ویڈیو میں قومی ترانے کی دھن اور محبت بھرے پیغام کے ذریعے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے پاکستانی قومی ترانے کی دھن بجا کرلوگوں کو مسحور کردیا،خصوصی ویڈیو میں 20یورپی سفیر بھی یوم آزادی کی خوشیوں میں شریک دکھائی دئیے،ویڈیو یورپی یونین کے وفد نے سوشل میڈیا پرجاری کردی ،مقصد پاکستانی عوام کےساتھ دوستی،محبت و یکجہتی کا اظہار ہے،منفرد اور دل کو چھو لینے والا پروڈکشن انکٹ سٹوڈیو نے تیار کیا ۔
















