اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ میں بڑے آپریشن کی منظوری دےدی
تل ابیب:(بیورورپورٹ)اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ میں بڑے فوجی آپریشن کی منظوری دےدی۔
رائٹر کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا اسرائیل غزہ پر نئے حملے کرنے کےلئے مکمل طور پر تیار ہے،غزہ کی پٹی پر حملے کے مرکزی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کا ارادہ رکھتے ہیں،رپورٹس کے مطابق نئے فوجی آپریشن کے ذریعے غزہ شہر پر مکمل قبضہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
















