لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں لاہور،پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر لاہور نے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پر پیشرفت پر بریفنگ دی،اجلاس میں بتایا گیا لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون کے 5643 پراجیکٹ میں سے 2593 پراجیکٹ مکمل ہوچکے ، لاہور میونسپل کارپوریشن کے 3705 میں سے 2274 منصوبے مکمل کر لئے گئے ،واسا لاہور کے 252میں سے 170 منصوبے بھی مکمل ہوچکے ۔
مریم نواز نے نوتعمیر شدہ روڈز ، سٹریٹ کی بیوٹیفکیشن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے فیز ون کی نومبر2025 میں تکمیل کا ہدف بھی دےدیا ، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز ٹو میں علامہ اقبال، واہگہ ،عزیز بھٹی ٹاﺅن کے 146 ترقیاتی منصوبے شامل ہیں،مریم نواز کو پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 189 شہروں کی تعمیر ومرمت ، بحالی کے پراجیکٹس پر رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
اجلاس میں فیز ون کے تحت زیادہ خراب حالت والے گلی محلے و علاقوں کو پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام میں ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا،66 شہروں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی پراجیکٹس شروع کیے جائیں گے،واٹر ٹینک،ڈرین ڈسپوزل سٹیشن اور ٹرنک سیوریج بنیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہاپنجاب کا کوئی شہر اب ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا،189 شہروں کو لاہور کی طرز پر خوبصورت اور ترقی یافتہ بنائیں گے۔
دریں اثنا مریم نواز نے صوبے بھر میں بارشوں کے دوران چھتیں،دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے متعدد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خستہ حال عمارتوں سے انخلا کی رپورٹ طلب کر لی ،جگہ جگہ لٹکتے بجلی کے ننگے تار ہٹانے کےلئے متعلقہ اداروں کو خط لکھے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہاعوام سے اپیل ہے بجلی کے پول، لٹکتے تار و دیگر برقی تنصیبات سے دور رہیںاوربارش کے دوران خستہ حال عمارتوں میں رہائش سے گریز کیا جائے۔
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی
مکہ معاہدہ:پاک،سعودی اور ترکیہ اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے
جو کانٹا برداشت نہیں کرسکتے وہ خون بہانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں: مصطفی کمال
انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی خان
نیتن یاہو کا ایران پر جلد حملے کیلئے ٹرمپ پر مسلسل دباﺅ
پاکستان کے پاس دہشت گردی کے شواہد ہیں، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب

















