وزیر اعلیٰ کا بیٹا ہو یا کوئی اورقانون سے کوئی بالاتر نہیں: وزیراعلیٰ مریم نواز

لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت”اپنی چھت ....اپنا گھر“ پروگرام سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں صوبے میں جاری ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام کا جائزہ لیا گیا، ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام سے اب تک51 ہزار سے زائد خاندانوں کا خواب حقیقت بنا ، وزیراعلیٰ نے” اپنی چھت ،اپنا گھر“ نے منصوبے کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم دیا ،اجلاس کومنصوبے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،بریفنگ میں بتایا گیا پروگرام کے پلیٹ فارم سے 51 ہزار911 نادار خاندانوں کو قرضہ فراہم کیا جا چکا ہے،”اپنی چھت ،اپنا گھر“ پروگرام کے تحت اب تک 60 ارب 50 کروڑ روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جا چکی ہے، 45178گھر زیر تعمیر ، 6160 مکمل ہو چکے ہیں، مریم نواز نے کہا ہر فیصلے کا KPI عوام کی ترقی،تحفظ اور سہولت ہے یہی قائد نواز شریف کا ویژن ہے اور میرا عہد ہے، جس دن ایک غریب کے سر پر چھت آ جاتی ہے اس دن ریاست کامیاب ہو جاتی ہے، روایتی سیاست کا دروازہ بند کیا اور خدمت کا در کھول دیا ،ادھر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں طغیانی پر ڈی جی خان کی انتظامیہ اور اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دےدیا،وزیراعلی نے ہدایت کی راجن پور اور دیگر علاقوں میں برسات کی وجہ سے جمع پانی کی نکاسی یقینی بنائی جائے، تونسہ کے علاقوں میں سیلابی ریلے آنے سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کیا جائے، تمام نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی کیلئے تیز ترین انتظامات کیے جائیںدریں اثناءوزیراعلیٰ مریم نواز نے بارش کے بعد پیدا ہونےوالی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے لاہورشہر کا اچانک ہنگامی دورہ کیا، مریم نوا ز نے مصری شاہ ، لکشمی چوک اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کی صورتحال کا جائز ہ لیا، وزیراعلیٰ نے روڈز اور اطراف میں نکاسی آب کےلئے واسا کے انتظامات،ٹریفک کی صورتحال کا مشاہدہ بھی کیا،مزید بر آں وزیراعلیٰ مریم نوازنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں نے ڈالا کلچر پر کریک ڈاو¿ن کیا، پولیس اہلکار نے میرے بیٹے کی گاڑی کو روکا اور چالان کیا، اہلکار نے جنید سے کہا مجھے پتہ نہیں تھا یہ وزیراعلیٰ کی گاڑی ہے، جنید نے اہلکار سے کہاآپ اپنی ڈیوٹی کریں،چالان کریں، میں نے خود پولیس اہلکار کو فون کیا اور چالان پر تعریف کی، وزیراعلیٰ کا بیٹا ہو یا کوئی اور،قانون سے کوئی بالاتر نہیں، کمزور شخص کو وردی نہیں پہننی چاہیے،مہنگائی کاطوفان،ذخیرہ اندوزی،قبضہ مافیانظرنہیں آناچاہیے، پنجاب میں کریمنلزبھاگ رہے ہیں، سی سی ڈی بنانے کے بعدامن وامان میں بہتری آئی،دریں اثناءوزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکستان کی پہلی پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی لانچ کر دی،پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی اگلے ہفتے سے لاہور ڈویژن میں پوری طرح سرگرم عمل ہوگی، پنجاب بھر میں پیرا دسمبر تک لانچ کر دی جائےگی، ایکسپوسنٹر لاہور میں پروقار تقریب میں وزیراعلیٰ مریم نوازنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، مریم نوازنے پیرا فورس سے ملاقات کی،گاڑیوں اور موٹر بائیکس کامعائنہ کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین ایس ڈی ای او کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے پیرا سٹیشن تھری ڈی ماڈل، ہتھیار، حفاظتی آلات، شیلڈ اور دیگر گیجٹ کا معائنہ کیا اور پیرا سٹیشن پر بٹن دبا کر ٹوکن حاصل کرنے اور شکایت کے اندراج کے عمل کا مشاہدہ بھی کیا، تقریب میں پیرا کے چاک وچوبند دستے نے مارچ پاسٹ کیا ، ڈی جی پیرا کیپٹن (ر) فرخ عتیق نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی غرض وغایت تفصیل سے بیان کیں،پیرا پنجاب بھر میں مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف منظم کارروائیاں کرے گی، پیرا بننے سے صوبے کے ہر چھوٹے بڑے شہر، تحصیل، ضلع اور ڈویڑن میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ممکن ہوگا، پیرا صوبے بھر میں زمینوں پر ناجائزقبضوں کو واگزار کرانے کےلئے کارروائی کرے گی،پیرا قبضہ مافیاکے خلاف کمزور طبقے اور انویسٹر کا حکومت پر اعتماد بحال کرے گی، پیرا قانون کے نفاذ میں کمزوریوں کے کلچر میں تبدیلی لائے گی۔