قطر میں امریکی ائیر بیس پر ایرانی میزائل حملے اورتباہی کی تصدیق

واشنگٹن،تہران:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)پینٹاگون نے قطر میں امریکی ائیر بیس پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کی تصدیق کردی ۔

ترجمان پینٹاگون کے مطابق ایرانی میزائل نے خاص طور پر مواصلات کو محفوظ بنانے والے ڈوم کو تباہ کیا جو امریکی فوجی آپریشنز کےلئے انتہائی اہم تھا،ادھر حملے سے پہلے اور بعد کی جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر میں اڈے کے مواصلاتی ڈوم کو پہنچنے والی شدید تباہی واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے امریکہ کو واضح پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ضرورت پڑی تو مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو دوبارہ نشانہ بنایا جاسکتا ہے،ایران خطے میں امریکی اڈوں تک باآسانی پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے اگر واشنگٹن نے پالیسیوں پر نظرثانی نہ کی تو مزید کارروائیاں بھی کی جا سکتی ہیں۔