”لاہور سے رائیونڈ تک صرف 16 کلومیٹر کی موٹروے“

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)قائمہ کمیٹی سینٹ میں انکشاف کیا گیا لاہور سے رائیونڈ تک صرف 16 کلومیٹر موٹروے تعمیر کی جائے گی۔

چیئرپرسن قرة العین مری کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات پر غور کیا گیا۔

این ایچ اے حکام نے بریفنگ دی لاہور سے رائیونڈ تک 16 کلومیٹر کی موٹروے تعمیر کی جائے گی ،قرة العین مری نے سوال اٹھایا کیا آپ صرف ایک گھر کےلئے موٹروے بنا رہے ہیں؟ ،حکام نے کہامنصوبے کی لاگت صوبائی حکومت برداشت کرے گی ،فی الحال این ایچ اے زمین کا سروے کر رہا ہے،قرة العین مری نے کہاپنجاب میں نئی موٹروے کی تعمیر تب تک نہیں ہونی چاہیے جب تک دیگر صوبوں میں زیر تعمیر موٹروے مکمل نہ ہو جائیں۔