ایران امریکہ سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کیلئے مشروط آمادہ
تہران:(مشرق نیوز)ایران نے امریکہ سے دوبارہ مذاکرات کےلئے مشروط آمادگی ظاہر کردی۔
فرانسیسی اخبارکو دئیے گئے انٹرویو میں وزیر خا رجہ عباس عراقچی نے کہا امریکہ کےساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر مذاکرات شروع کرنے کےلئے آمادہ ہیں تاہم امریکہ امریکہ کو دوبارہ حملہ نہ کرنے کی ضمانت،غلطیوں کاازالہ کرنا ہوگا،حالیہ حملوں سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا ، ایران کو جوہری تنصیبات پر نقصان کے تخمینے کے بعد معاوضہ طلب کرنے کا حق حاصل ہے۔
عباس عراقچی نے کہا ایران کو پر امن جوہری منصوبہ ترک کرنے پر مجبور کیا جاسکتا ہے سمجھنا درحقیقت سنگین غلط فہمی ہے، ایرانی جوہری پروگرام ایسا قومی سرمایہ ہے جسے آسانی سے ختم نہیں کیا جا سکتا، سفارتکاری دو طرفہ معاملہ ہے ،دوست ممالک یا ثالثوں کے ذریعے سفارتی ہاٹ لائن قائم کی جا رہی ہے۔
















