اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی کے وفد کی فضل الرحمن سے ملاقات، خیبر پختونخوا میں سینٹ الیکشن ملکر لڑنے پر مشاورت کی گئی،خورشید شاہ کی قیادت میں ملنے والے وفد نے امیر جے یوآئی سے سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق کے پی میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی کی ملکر الیکشن لڑنے کی حکمت عملی طے ہونے کا امکان ہے،اے این پی کو ساتھ ملانے کی کوشش ہوگی، صوبائی اسمبلی میں آزاد اراکین سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔
دوسری جانب ترجمان جے یوآئی کے پی مولانا عبدالجلیل جان نے واضح کیا سینٹ الیکشن کیلئے فضل الرحمن سے کسی جماعت نے رابطہ نہیں کیا اگر کسی نے رابطہ کیا تو جے یو آئی کے دروازے کھلے ہیں، پی ٹی آئی والے پاس آرہے ہیں مگر مجلس عاملہ عمومی نے پی ٹی آئی سے اتحاد کی منظوری نہیں دی ۔
پیپلز پارٹی،جے یو آئی میں سینٹ الیکشن ملکر لڑنے پر مشاورت

















