ٹرمپ کا بھارتی معیشت کو بڑا دھچکا،10فیصد ٹیرف عائد کردیا

واشنگٹن:(خواجہ فاروق)ٹرمپ کا بھارتی معیشت کو بڑا دھچکا،10فیصد ٹیرف عائد کردیا۔

امریکی صدر نے برکس ممالک پر سخت تجارتی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہابھارت کو بھی 10 فیصد ٹیرف دینا ہوگا، کسی قسم کی تجارتی رعایت یا استثنیٰ نہیں دیاجائےگا،برکس کا قیام امریکی معیشت کو نقصان پہنچانے اور ڈالر کو کمزور کرنے کےلئے کیا گیا اگر کوئی ڈالر کو چیلنج کرے گا تو اجازت نہیں دیں گے،ٹرمپ نے واضح کیا بھارت بھی برکس کا حصہ ہے اس لیے نئی ٹیرف پالیسی کے دائرے میں شامل ہوگا۔

قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونےوالی مصنوعات پر 35فیصد ٹیکس لگاتے ہوئے کہاٹیکس تمام شعبہ جاتی محصولات سے ہٹ کر ہوگا،تمام باقی ممالک جن کےساتھ ابھی تک تجارتی معاہدے نہیں ہوئے یا کوئی تجارتی خط موصول نہیں ہوا ان پر بھی عمومی ٹیکس شرح نافذ کرنے جا رہے ہیں۔