طالبان بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، سابق افغان جنرل
اسلام آباد: (بیورورپورٹ) بھارت ،افغان طالبان کاگٹھ جوڑ بے نقاب ،سابق افغان جنرل نے پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کا انکشاف کر دیا۔
افغان فوج کے سابق ڈائریکٹر ملٹری انٹیلی جنس اور سپیشل آپریشنز فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید سمیع سادات نے کہا افغان طالبان بھارت سے مالی امداد لےکر پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں،افغان طالبان کے بھارت سے قریبی تعلقات ،پاکستان مخالف گروہوں کو سپورٹ کرتے ہیں، بھاری مالی امداد فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کو دی جاتی ہے،طالبان پاکستان میں حملوں میں ملوث گروہوں کوفنڈنگ کرتے ہیں ۔

















