این ڈی ایم اے کا بارش، آندھی اور طوفان کا الرٹ


اسلام آباد :(بیورورپورٹ)این ڈی ایم اے نے اگلے 12 گھنٹوں کے دورن ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی، طوفان اور شمالی علاقہ جات میں GLOF کا الرٹ جاری کر دیا ۔

پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافے اور ممکنہ بارشوں کے باعث گلیشیائی علاقوں میں GLOF کا خطرہ بڑھ گیا،این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا، جی بی ڈی ایم اے ، ڈی ڈی ایم اے کو حساس علاقوں کی نگرانی کی ہدایت دےدی۔

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول میانولی، خوشاب، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال،ملتان، بہاولنگر ،بلوچستان کے مختلف اضلاع بشمول ژوب، قلعہ سیف اللہ،لورالائ، بارکھان، زیارت، ڈیرہ بگٹی، سبی، چمن، کویٹہ مستونگ، قلات، سراب، خضدار،آوران اور پنجگور کے ملحقہ علاقوں تیز ہواو¿ں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکانہے،ہنزہ، شگر، گانچھے اور چترال کے دریاوں کے قریب رہائشی محتاط رہیں،متعلقہ ادارے حساس علاقوں میں ایمر جنسی مشینری اور آلات کی بروقت دستیابی یقینی بنائیں ،این ڈی ایم اے نے کہا شہری نالوں، دریاوں، تیز بہاو والی آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔