پشاور:(بیورورپورٹ)”گنڈاپور صادق و امین نہیں رہے“وزیراعلیٰ کے پی کےخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عصمت وزیر نے کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے لاہور بار ایسوسی ایشن کو 5 کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا، صوبے کے عوام کی امانت تھا، فنڈ کے غیر متعلقہ استعمال سے امانت میں خیانت کی گئی جس کے باعث وزیر اعلیٰ صادق و امین نہیں رہے۔
پشاور کی سیشن کورٹ نے 22 اے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 جولائی کو جواب طلب کر لیا۔
”گنڈاپور صادق و امین نہیں رہے“اندارج مقدمہ کی درخواست دائر

















