اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے مقدمات کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے شکر کریں عدالتیں کام کر رہی ہیں۔
جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، عدالت عظمیٰ نے فواد چودھری کی 9 مئی کے مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
چیف جسٹس نے کہا کسی فریق کا حق متاثر نہ ہو، اس لئے فریقین کی موجودگی میں فیصلہ تحریر کیا جائے گا، ٹرائل پر حکم امتناع دینا ہائیکورٹ کا اختیار ہے،چیف جسٹس نے سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی اور فواد چودھری کو چیمبر میں طلب کرتے ہوئے کہا شکر کریں عدالتیں کام کر رہی ہیں، مختلف اضلاع میں مقدمات ہونے کی وجہ سے درخواست گزاروں کو استثنیٰ حاصل ہو رہا ہے، حتیٰ کہ فواد چودھری کو بھی لاہور ہائیکورٹ سے حاضری سے استثنیٰ ملا ۔
فواد چودھری کے مقدمات کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

















