پشاور:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات پھر نمایاں ہو گئے،کور کمیٹی کی رکن مشال یوسفزئی نے علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ پر طنزیہ سوالات اٹھا دئیے۔
مشال یوسفزئی نے شیر شاہ کی 9 اور 10 مئی کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا اتنا بڑا ریلیف کیسے مل گیا؟مشال یوسفزئی نے کہا پارٹی کے اہم رہنما روپوش ، کارکن جیلوں میں ہیں اور حسان نیازی کو اسی ویڈیو پر 10 سال قید کی سزا ہو چکی لیکن کچھ افراد کو چھوٹ کیوں دی گئی؟۔
پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات پھر نمایاں ،مشال یوسفزئی کے طنز

















