بھارت پاکستان کاسامنا کرنے سے پھر بھاگ گیا

بیجنگ:(مشرق نیوز)بھارت پاکستان کاسامنا کرنے سے پھر بھاگ گیا،چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزارتی اجلاس سے بھارتی وزیر غیرحاضر رہے۔

وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاواضح ہو گیا بھارت دیگر ممالک کا سامنا کرنے سے گریزاں ہے،بھارت کو ذمہ دارانہ رویئے کامظاہرہ کرنا ہی پڑے گا، عالمی فورم پر غیرذمہ دارانہ رویہ قابل افسوس ہے،علاقائی امن کیلئے بھارت کو اچھے ہمسائے کی طرح رہنا ہوگا،پاکستان ہمیشہ برابری کی بنیاد پر باہمی تعلقات کا خواہاں ہے،دریں اثنا شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے دیگرشرکا نے بھی بھارتی رویئے پرحیرت ومایوسی کا اظہار کیا۔