واشنگٹن،تہران:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)اقتصادی پابندیاں ختم،ایران میں اربوں ڈالر کی امریکی سرمایہ کاری،ممکنہ ڈیل کے نکات سامنے آگئے۔
امریکی ٹی وی سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سویلین ایٹمی پروگرام کیلئے ایران کی مدد کرےگا، 30ا رب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، سرمایہ ہمسایہ عرب ممالک فراہم کریں گے،امریکہ میں ایران کیلئے کئی پیشکشیں زیر غور ہیں، سویلین ایٹمی پروگرام کے علاوہ بیرون ملک ضبط شدہ 6 ارب ڈالرز کی واپسی اور ایران پر عائد تجارتی پابندیاں ہٹانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے ایلچی برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف ایران اسرائیل جنگ کے دوران بھی ممکنہ ڈیل کے معاملات طے کرنے میں مصروف تھے۔
اقتصادی پابندیاں ختم،ایران میں اربوں ڈالر کی امریکی سرمایہ کاری،ممکنہ ڈیل کے نکات
















