ٹرمپ کا مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام،باضابطہ طور پر نوبل امن انعام کیلئے نامزد
واشنگٹن :(بیورورپورٹ)امریکہ کو کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران جنگ میں دھکیلنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایوان میں مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ٹیکساس کے رکن اسمبلی کی قرارداد پر ڈیموکریٹس بھی منقسم نظر آئے، کئی ڈیموکریٹک اراکین نے ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ تو بنایا مگر زیادہ تر نے مواخذے کی حمایت سے گریز کیا،مواخذے کی تحریک قرارداد 79 کے مقابلے میں 344 ووٹ سے مسترد کر دی گئی، 128 ڈیموکریٹس نے بھی مواخذے کےخلاف ری پبلکنز کا ساتھ دیا تاکہ قرارداد پیش نہ کی جاسکے۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کو باضابطہ طور پر نوبل امن انعام 2026کےلئے نامزد کر دیا گیا،امریکی میڈیا کے مطابق جارجیا سے ریپبلکن رکن کانگریس بڈی کارٹر نے صدر ٹرمپ کی نامزدگی کےلئے نوبل کمیٹی کو خط لکھ دیا،ٹرمپ کو اسرائیل، ایران جنگ بندی میں کردار ادا کرنے کے اعتراف میں انعام کےلئے نامزد کیا گیا۔
خط میں بڈی کارٹر نے لکھا دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے ریاستی معاون کو مہلک ترین ہتھیاروں کے حصول سے روکنے اور اسرائیل ،ایران کے درمیان تنازع کے خاتمے میں غیرمعمولی و تاریخی کردار کے اعتراف میں ٹرمپ کو نوبل امن انعام کےلئے نامزد کیا جانا چاہیے۔
















