اسلام آباد:(بیورورپورٹ) جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیشی یقینی بنانے کیلئے وزارت قانون کو دوبارہ خط لکھ دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز پر سماعت کی،عدالت نے کہا وزارت قانون سے پہلے خط کا کوئی جواب نہ آنے پر دوبارہ خط لکھا گیا ،بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔
دوسری جانب عمران ،بشریٰ کی 190 ملین پاونڈ کیس میں سزاوں کیخلاف اپیل میں مقدمے کی پیروی کےلئے نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا،چیئرمین نیب کی منظوری سے جاوید ارشد ایڈووکیٹ کی بطور سپیشل پراسیکیوٹر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
عمران خان کی پیشی یقینی بنانے کیلئے وزارت قانون کو دوبارہ خط

















