نیویارک:(خواجہ فاروق)ظہران ممدانی کی تاریخی فتح،نیویار ک کاپہلا مسلم میئر بننے کی راہ ہموار،پہلا بڑا معرکہ سر کر لیا،ڈیموکریٹک پرائمری انتخابات میںسابق گورنر اینڈریو کومو کو حیران کن شکست دےدی۔
کامیابی نہ صرف مسلمانوں کی سیاسی نمائندگی میں تاریخی اضافہ بلکہ علامت بھی ہے مسلم شناخت کو امریکی سیاست میں اب مزید نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک پرائمری کے انتخابات میں 11لاکھ افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا،طلبہ، تارکین وطن، کرایہ دار اور نوجوان تخلیق کاروں نے بھرپور حصہ لیا۔
ظہران ممدانی نے 43فیصد سے زائد ووٹ لیے ،اینڈریو کومو 36فیصد ووٹ حاصل کر سکے،اینڈریو کومو نے شکست تسلیم کرلی۔
کامیابی کے بعد ظہران ممدانی نے ووٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہااعزاز کی بات ہے ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے نیو یارک کے میئر کا الیکشن لڑوں گا، دوسری جانب امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ظہران ممدانی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا آپ نے سیاسی، معاشی ،میڈیا اسٹیبلشمنٹ کوشکست دی،امید ہے آپ میئر کا الیکشن بھی جیتیں گے۔
یوگنڈا میں پیدا ہونےوالے ظہران ممدانی 7سال کی عمر میں نیویارک منتقل ہوئے،نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں،نومبر کے عام انتخابات میں کامیابی کی صورت میں نیویارک سٹی کے 111ویں اور پہلے مسلمان میئر ہوں گے۔
مکہ معاہدہ:پاک،سعودی اور ترکیہ اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے
جو کانٹا برداشت نہیں کرسکتے وہ خون بہانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں: مصطفی کمال
انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی خان
نیتن یاہو کا ایران پر جلد حملے کیلئے ٹرمپ پر مسلسل دباﺅ
پاکستان کے پاس دہشت گردی کے شواہد ہیں، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب
9 ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1126 ارب روپے وصول
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور

















