واشنگٹن :(بیورورپورٹ)حملہ ناکام رہا، ایران کا جوہری پروگرام تباہ ہونے سے بچ گیا،پینٹا گون کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی۔
انٹیلی جنس ایجنسی (ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی) کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایران کا افزودہ یورینیم کا ذخیرہ فضائی حملوں میں مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا،بیشتر سینٹری فیوجز ابھی بھی محفوظ ہیں اور نقصان صرف زمینی سطح کی تنصیبات تک محدود رہا صرف داخلی راستے ،کچھ انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔
امریکی میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹ سے واقف 2 افراد نے کہاایران میں یورینیم افزودگی کے ذخیرے کو تباہ نہیں کیا جاسکا،ایک فرد کے مطابق ایران کے پاس سینٹری فیوجز بڑی حد تک برقرار ہیں،امریکہ نے ایران کے جوہری پروگرام کو زیادہ سے زیادہ صرف چند مہینے پیچھے دھکیلا ۔
ادھر وائٹ ہاوس نے پینٹاگون کی ابتدائی رپورٹ کو حقائق کے منافی اور صدر کو بدنام کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
ٹرمپ انتظامیہ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف نے کہا انٹیلی جنس رپورٹ افشا ہونا غداری اور ناقابل قبول ہے ،مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داروں کوقانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے،تمام نقصانات کی رپورٹیں خود پڑھیں ،امریکی فضائی حملوں میں ایران کے تینوں جوہری مراکز مکمل طور پر تباہ کیے گئے۔
امریکی وزیر دفاع نے بھی رپورٹس مسترد کرتے ہوئے کہاایران کا ایٹمی پروگرام مکمل تباہ کر دیا، بمباری کو تباہ کن نہ کہنے والے صدر ٹرمپ کی کامیابی کےخلاف ہیں۔
حملہ ناکام رہا، ایران کا جوہری پروگرام تباہ ہونے سے بچ گیا،پینٹا گون کی رپورٹ
















