نیویارک:(بیورورپورٹ)امریکی اخبارنیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے خامنہ ای نے اپنے ممکنہ جانشین کیلئے 3 علما کے نام تجویز کردئیے،بیٹے کانام شامل نہیں۔
رپورٹ کے مطابق غیر معمولی اقدام اسرائیلی حملوں میں شدت کے پیش نظرکیا گیا،ایرانی سپریم لیڈرکو خدشہ ہے اسرائیل یا امریکہ قتل کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں،جانشین میں بیٹے مجتبیٰ کا نام شامل نہیں جو عالم دین ہیں اور پاسداران انقلاب کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔
امریکی اخبارکے مطابق 86 سالہ خامنہ ای 36 سال سے ایران کے سپریم لیڈر ہیں نے احتیاطاً الیکٹرانک پیغام رسانی ترک کردی اور صرف قابل اعتماد مشیر کے ذریعے پیغامات دیتے ہیں،سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ایرانی وزارت اطلاعات نے سینئر حکام ، فوجی کمانڈروں کے موبائل فون یا دیگر الیکٹرانک آلات کے استعمال پر پابندی عائد کردی ۔
خامنہ ای نے اپنے ممکنہ جانشین کیلئے 3 علما کے نام تجویز کردئیے،امریکی اخبار
















