استنبول: (مشرق نیوز) او آئی سی وزرائے خارجہ نے ایران اور غزہ پر جارحیت کو ناقابل قبول قرار دےدیا،استنبول میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی ،مختلف ممالک کے 40 سے زائد سفارتکار شریک ہیں،اسلامی تعاون تنظیم کی 3سالہ چیئرمین شپ تر کیہ کوسونپ دی گئی۔
نئے چیئرمین ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فدان نے افتتاحی خطاب میں ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور خطے میں امن کےلئے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا،ترکیہ کے وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں کہا اسلام سب کو متحد کرتا ہے، مسلمان دنیا کی آبادی کا 3تہائی حصہ ہیں، تقسیم شدہ مسلمان کامیاب نہیں ہوسکتے، دنیا بھر میں مسلمان بھائی مشکل میں ہیں، غزہ کے لوگوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے، اسرائیل ایران پر حملہ آور ہے،جارحانہ اقدام خطے کےلئے مسائل پیدا کر رہے ہیں، معاملہ اب غزہ یا ایران کا نہیں،اسرائیل کو روکنا ہوگا،غزہ ، ایران کےساتھ اظہار یکجہتی کرنی چاہیے۔
حقان فدان نے کہافلسطینی علاقے کا دو ریاستی حل ضروری ہے، عالمی ناانصافی کےخلاف ہیں، ترکیہ او آئی سی میں تمام ممالک کی مکمل حمایت کرتا ہے،مقبوضہ جموں و کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کےلئے ضروری ہے۔
سیکرٹری جنرل اوآئی سی حسین ابراہیم طحہٰ نے اپنے خطاب میں اسرائیل کی ایران ،غزہ پر جارحیت کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہااقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق ہرملک کواپنے دفاع کا حق حاصل ہے، ایران اسرائیل تنازع کا پرامن حل تلاش کیا جائے،جنگ ختم ہونی چاہیے اور مذاکرات کے ذریعے تنازع کا حل ڈھونڈاجائے،او آئی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا اسرائیل دہشتگرد ریاست ، نیتن یاہو ہٹلر کی طرح پورے خطے کو تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے لہٰذا مسلمانوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے ،اختلافات ختم کرکے ایک ہوجائیں،اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں پر حملہ آور اور مسلسل خطے کو عدم استحکام کا شکارکررہا ہے، یقین ہے جنگ ایران جیتے گا۔
اردوان نے کہا نیتن یاہو حکومت خطے میں امن کےلئے سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اسرائیل نے یمن، لیبیا ، شام پرجارحیت کے بعد ایران پرحملہ کردیا ، اسرائیل کی ایران پرجارحیت کی مذمت کرتے ہیں، ترکیہ کے عوام ایرانی بہن بھائیوں کےساتھ کھڑے ہیں،خطے کو مزید تباہی سے بچانا ہوگا، عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کےلئے کردار ادا کرے، اسرائیلی حملوں سے خطہ تباہی کی طرف جارہا ہے، اسرائیل ،ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو روکنا ہوگا۔
ترکیہ کے صدر نے کہا اسرائیل پورے خطے میں اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے ،اسرائیل کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں، مسئلے کا حل سفارتکاری ،مذاکرات میں ہے، خطہ مزید جنگ یاعدم استحکام برداشت نہیں کرسکتا۔
ایران ،غزہ پر جارحیت ناقابل قبول ہے،او آئی سی اسرائیل دہشتگرد ریاست،مسلمان متحد ہوجائیں،اردوان
















