نازک لمحہ،ایران،اسرائیل عقل و دانش سے کام لیں:پوپ لیو


ویٹی کن سٹی:(مشرق نیوز)پوپ لیو نے ایران ،اسرائیل سے تحمل اور بات چیت سے مسئلے کا حل نکالنے کامطالبہ کردیا۔

پوپ لیو نے کہا ایران ،اسرائیلی حکام مکالمے، عقل و دانش سے کام لیں،نازک لمحے میں ذمہ داری و عقل سے کام لینے کی بھرپور اپیل دہراتا ہوں، دنیا کو ایٹمی خطرے سے محفوظ بنانا باہمی احترام و مکالمے سے ہی ممکن ہے، دونوں ملکوں کو بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے چاہئیں۔

مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہاکسی کو بھی دوسرے کے وجود کو خطرے میں ڈالنے کا حق نہیں ،تمام ممالک کی ذمہ داری ہے امن کےلئے کردار اداکرتے ہوئے مفاہمت کی راہیں تلاش کریں۔