50 ممالک کے ہزاروں افراد کا اسرائیل کیخلاف غزہ گلوبل مارچ


قاہرہ:(مشرق نیوز)50 ممالک کے ہزاروں افراد نے اسرائیلی مظالم کیخلاف غزہ گلوبل مارچ کاآغاز کردیا،مارچ میں انسانی حقوق کی تنظیمیں، مزدور یونینز، طلبہ،ڈاکٹرز اور سماجی کارکن شامل ہیں ، شرکا قاہرہ سے رفح بارڈر تک پیدل مارچ کریں گے،مقصد غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی، انسانی امداد کی فراہمی اور اسرائیلی ناکہ بندی کا خاتمہ ہے۔

قافلہ 15 جون کو رفح بارڈر پر دھرنا دے گا تاکہ مصری و عالمی حکام پر دباو ڈالا جا سکے وہ 3,000 سے زائد امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے دیں۔

مارچ میں شریک تنظیموں نے واضح کیا مہم مکمل طور پر انسانی بنیادوں پر ہے ،کسی سیاسی جماعت یا ریاست سے کوئی تعلق نہیں،مارچ کے دوران احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے، شعور بیداری کی سرگرمیاں ہوں گی، رفح بارڈر فوری کھولنے کیلئے عالمی درخواست مصری حکام ،اقوامِ متحدہ کے نمائندوں کو پیش کریں گے