اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر خزانہ اورنگزیب نے واضح کیا ہے قوانین پر عملدرآمد نہ ہوا تو 500 ارب کے اضافی ٹیکسز لگانا پڑیںگے،پارلیمان سے یہی گزارش ہوگی ٹیکسز کے نفاذ کےلئے درکار قانون سازی ،ترامیم مہیا کریں تاکہ اضافی اقدامات نہ کرنا پڑیں، چھوٹے گھروں کےلئے قرض سکیم جلد متعارف کرانے جا رہے ہیں، تنخواہ دار طبقے کو ہرممکن ریلیف دینا چاہتے تھے ہر چیز قرض لیکر کررہے ہیں،مالی گنجائش کے حساب سے ہی آگے جاسکتے ہیں،تنخواہ یا پنشن کی بات ہوتو کوئی بینچ مارک ہونا چاہیے،7 ہزار میں سے 4 ہزار ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی کو ختم کردیا، آئندہ سالوں میں ٹیرف میں کٹوتی کو مزید آگے لےکر جائیں گے ، ٹیرف کے پورے نظام میں مجموعی طور پر 4 فیصد کمی کی جائےگی ایسی اصلاحات 30 سال میں نہیں کی گئیں،سٹرکچرل ریفارمز بہت بڑا قدم ہے ،مزید آگے لے کر جائیں گے،کوشش ہے ٹرانزیکشن کاسٹ کو کم کیا جائے، بیچنے والا تو پھر نفع کماتا ہے ،خریدار کو بھی ریلیف ملنا چاہیے۔
پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ نے کہاکہنا غلط ہے زراعت کا وفاقی حکومت سے تعلق نہیں ، زراعت معاشی ترقی کا انجن ہے اور رہے گی،این ایف سی اکتوبر میں ہوگا تو اس سے پہلے کچھ تبدیلی نہیں ہوگی، اخراجات اور ریونیو سے متعلق تمام صوبوں سے باہمی مشاورت سے چیزیں چل رہی ہیں،صوبوں کی مشاورت کے بغیر کچھ نہیں کریں گے،2ہزار 700 ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی کو کم کیا گیا،2 ہزار ٹیرف لائنز براہ راست خام مال سے تعلق رکھتی ہیں،نتیجے میں برآمدکنندگان کو فائدہ پہنچے گا کیونکہ اخراجات میں کمی آنے سے وہ مسابقت کے قابل ہوں گے اور زیادہ برآمدات کرسکیں گے،پہلے سال کے اعداد وشمار ہیں، آئندہ سالوں میں ٹیرف میں کٹوتی کو مزید آگے لے کر جائیں گے اور ٹیرف کے پورے نظام میں مجموعی طور پر 4 فیصد کمی کی جائےگی ،سٹرکچرل ریفارم بہت بڑا قدم ہے،مزید آگے لے کر جائیں گے،وزیراعظم اور میری خواہش تھی تنخواہ دار طبقے کو جتنا ریلیف دے سکتے ہیں دے دیں لیکن حقیقت یہ ہے مالی گنجائش کے حساب سے ہی آگے جاسکتے ہیں، سفر کی سمت کا تعین کرتا ہے تنخواہ دار طبقے کو کہاں لے جانا چاہتے ہیں، ہائر کلاس سمیت تنخواہ دار طبقے کو مختلف سلیبز میں تقسیم کیا ،مڈسائز کارپوریٹ سے شروع ہوئے ہیں اور ان کے سپر ٹیکس میں کمی شروع کی ہے چاہے وہ 0.5 فیصد ہی کیوں نہ ہو، یہ اہم اشارہ ہے،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو بھی ختم کیا گیا تو اس میں ٹرانزیکشن کاسٹ میں کمی کی بات کی گئی ۔
وزیر خزانہ نے چھوٹے گھروں کےلئے قرض سکیم جلد متعارف کرانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا اگر کسی کو اپنا گھر بنانا ہے اور خاص طور پر 5 مرلے سے چھوٹا گھر بنانا ہے تو اس میں مورگیج فنانسنگ کی بات بہت اہم ہے، سٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر طے کیا جائے گا کہ کتنا قرض فراہم کرنا ہے، پھر اس سکیم کو جلد لانچ کرنے والے ہیں،وزیرخزانہ نے زرعی شعبے پر بات کرتے ہوئے کہا کھاد اور زرعی ادویہ پر اضافی ٹیکس عائد کرنا تھا، یہ سٹرکچرل بینچ مارک تھا، اس کی وجہ یہ تھی کہ ٹیکس چھوٹ کے جتنے نظام ہیں انہیں ختم کیا جائے، مگر وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق آئی ایم ایف کو زرعی ٹیکس نہ لگانے پر قائل کیا،گزشتہ بجٹ تقریر میں زرعی شعبے میں قرضوں میں اضافے کی بات کی گئی، خاص طور پر چھوٹے کسانوں کو قرضوں کی فراہمی بہت اہمیت کی حامل ہے،پچھلے سال اضافی ٹیکسز لگانے پڑے کیوں کہ عالمی ادارے بات ماننے کےلئے تیار نہیں تھے کہ اس ملک میں ٹیکسز کا نفاذ ہوسکتا ہے، قوانین بھی موجود ہیں، قانون سازی بھی ہورہی ہے، ٹیکسز بھی موجود ہیں لیکن نافذ نہیں کر پارہے تھے، رواں سال جو ٹیکسز کا نفاذ کیا وہ 400 ارب سے تجاوز کرگیا
سینیٹر اورنگزیب نے کہار واںسال ٹیکسز کے مقابلے میں جی ڈی پی کی شرح 10.3فیصد ہے جو اگلے سال 10.9 فیصد ہوگی، 22 کھرب کی جو بات کی گئی اس میں سے اضافی ٹیکسز صرف 312 ارب ہیں، سوچیں 22 کھرب میں صرف 312 ارب کے اضافی ٹیکسز ہیں اور باقی خود کار نمو اور نفاذ کا پہلو ہے، قانون سازی کی طرف جائیں گے اور دونوں ایوانوں سے بات کریں گے اور ٹیکسز کے نفاذ کےلئے قانون میں ترمیم کریں گے کیونکہ اگر ٹیکسز کا نفاذ نہیں کرسکے تو 400 سے 500 ارب روپے کے اضافی اقدامات کرنا پڑیں گے،پارلیمان سے یہی گزارش ہوگی ٹیکسز کے نفاذ کےلئے درکار قانون سازی اور ترامیم مہیا کریں تاکہ اضافی اقدامات نہ کرنا پڑیں اور نظام میں لیکیج کو روکا جاسکے،تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کو مہنگائی بڑھنے کی شرح سے منسلک کردیا۔
دیر سے کھانے اور سونے والے افراد میں میٹابولک بیماریوں کا خطرہ
پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
مسلسل خراب پرفارمنس، صائم ایوب کا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ
ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، انکشاف
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد بدستور سڑکوں پر
نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ، معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے: رانا ثناءاللہ
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
دسمبر اہم ، کراچی وفاق کو دینے کی تجویز آئی تو بھرپور حمایت کرینگے: مصطفی کمال
ایک سال کے دوران سرکاری قرضوں میں 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ
















